کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ،ہر ورکرکی بہبود کےلئے پر عزم ہوں ، مریم

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے ہر ورکرکی صحت وبہبود کےلئے پر عزم ہوں ، اپنے پیغا م میں مریم نواز نے کہامزدورکی حفاظت سب سے پہلے ہے،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے،حکومت ،نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ، کارخانوں،دفاتر،تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاسیفٹی ایکٹ ،ٹریننگ کرکے حادثات کو روک سکتے ہیں،مالکان کو ورکرز کا تحفظ و صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے،لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت و حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا،آکوپیشنل سیفٹی حکومتی ذمہ داری ہے، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ”ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ“کےلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا رفعت بخاری جیسی بیٹیاں خواتین کےلئے مشعل راہ ہیں،پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

مزید برآںمرےم نوازنے سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس لےتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے کہاسب انسپکٹر کے قتل کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ،ادھر صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس کل صبح 10بجے طلب کر لیاگیا،اجلاس میں 33نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔