لاہور:(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصو ر علی شاہ نے کہاہے عدلیہ کی تاریخ پر سیاہ دھبے ،کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے، ادارے کو چلانے کےلئے انفرادی سوچ کو بھولنا پڑےگا،کام نہ کرنےوالے جج کو نکال باہر کرنا چاہیے،ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ایک چیف جسٹس ایک طرف لے جاتا ہے اور دوسرا دوسری جانب،نظام انصاف کی مضبوطی کے بغیرکوئی نظام نہیں چل سکتا،عدالتی تاریخ سے مطمئن نہیں اور دفاع بھی نہیں کرنا چاہتا،عالمی معیار کے مطابق پاکستان کو 21 ہزار جج درکار ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں 2 روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہاعدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیے، ترقی کےلئے فرد سے نکل کر سسٹم میں آنا ہوگا، دنیا میں ملکی عدلیہ پرڈیٹا قابل تشویش ہے،کرپشن و کام نہ کرنےوالے ججز پر کسی صورت بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے ،پاکستان میں 2.4ملین کیسز زیر التوا ہیں، جنوری 2023 سے دسمبر 2023 تک 1.39ملین کیسوں کے فیصلے دیئے ،زیر التوا کیسز کو کم کرنے کےلئے جدید اصلاحات کی ضرورت ہے، سمارٹ ٹیکنالوجی کو ڈسٹرکٹ کی سطح تک لےکر جانا ہو گا۔
سینئر ترین جج نے کہاجب تک ایک سسٹم کے تابع نہیں ہوں گے تب تک بہترین جوڈیشل سسٹم قائم نہیں کر سکتے ،آئین کہتا ہے آزاد عدلیہ ہونی چاہیے جو سستا انصاف دے، عدلیہ میں کالے دھبے بھی ضرور ہیں ،ہزاروں فیصلے ہرسال ہوتے ہیں ،کچھ فیصلے تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیںلیکن جوڈیشری کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں بہت سارے فیصلے کرکے کام بھی کر رہی ہے،دنیا میں جوڈیشری کے نمبر کو بہتر نہیں کہوں گا،عدلیہ کی تاریخ سے بہت خوش نہیں ہوں کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس سے عدلیہ پر تنقید ہوتی ہے، زیر التوا کیس کےلئے ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہے، اپنے سسٹم میں آئی ٹی نہیں لائیں گے تو 24 لاکھ کیس نمٹانا مشکل ہوگا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکسی سیشن جج سے پوچھوں تو کیس کے بارے میں نہیں بتا سکتے، سمارٹ ٹیکنالوجی ڈسڑکٹ لیول تک لےکر جانی ہے،درست کام نہ کرنےوالے کو نکال باہر کریں، نہیں ہو سکتاکام نہ کرنے والاجج مزید جوڈیشری کا حصہ رہے اور یہ بھی نہیں ہو سکتا فیصلہ لینے کےلئے اپنی مرضی کا جج لگائیں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےلئے بہترین اقدامات اٹھائے، ایسا سسٹم لانا چاہتے ہیں جس میں کیس ، بنچ کی تشکیل آٹومیٹک ہو، بنچز کی تشکیل کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرنا ہو گا ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بہترین جانب جانے کا ذریعہ بنا ہے، دنیا کی پریکٹس کو دیکھنا ہے،کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے، عدلیہ میں کرپشن کو مکمل ختم ہونا چاہیے، جس جج کوسلیکٹ کر رہے ہیں سفارش کی بجائے کام دیکھیں اور میرٹ پر بنائیں۔
سینئر ترین جج نے کہا پاکستان میں بات بات پر ہڑتال ہوتی ہے، کرکٹ میچ ہار گئے تو سٹرائیک ہو جائے گی، لوگ بکریاں بھینس بیچ کر عدالتوں میں آتے ہیں،برازیل کے بجٹ میں سب سے اہم جوڈیشری ہے، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے تحت 80فیصد کیس ملتوی کرا دیئے جاتے ہیں، جہاں عدلیہ کی جانب سے کچھ ہوتا ہے وہاں وکلاءبھی کیسوں میں تاخیر کرتے ہیں، ہڑتال میں کسی شخص کو عدالت آنے کےلئے کیا قیمت ادا کرنی پڑتی ہے احساس کریں،برطانیہ میں 203لوگوں کےلئے ایک وکیل ہے، پاکستان میں ایک ہزار لوگوں کےلئے ایک وکیل ہے، پاکستان میں وکلا کی تعداد بڑھنی چاہیے لیکن وکلا صحیح ہوں، دنیا بھر میں کمرشل کورٹس کو اہمیت دی جاتی ہے ،توجہ دینا ہوگی، پاکستان میں کمرشل کوریڈور بنے گا ،معیشت کے معاملات حل کرنے میں آسانی ہوگی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا پاکستان کی آبادی کا 50فیصد خواتین ہیں لیکن خواتین جج نہیں لا رہے، 562جج خواتین ہیں ،اہم اقدامات کرنا ہوں گے، جب تک ٹریننگ نہیں ہوگی سسٹم نہیں چل سکتا، ٹریننگ و اصلاحات چھوڑ دیں تو سسٹم میں بہتری نہیں آسکے گی،جسٹس سسٹم کمزور ہوگا تو کوئی سسٹم نہیں چلے گا، مضبوط جسٹس سسٹم دیگر اداروں کو بھی مضبوط کرے گا،سب سے زیادہ ضروری ہے ٹیکنالوجی سسٹم کو لائیں، زیر التوا کیسز کو کم کرنے کےلئے جدید اصلاحات کی ضرورت ہے، سمارٹ ٹیکنالوجی کو ڈسٹرکٹ سطح تک لےکر جانا ہوگی،ایسا سسٹم بنانا ہے جس سے معلوم ہوسکیں کیس کیوں التوا کا شکار ہے، ایسا الارم بیل بنانا چاہتے ہیں جو بتا دے فلاں کیس کو 3سال ہوچکے ، سرخ، گرین اور یلیو کی بنیاد پر کام شروع کر دیا، ایک وقت آئے گا تمام کیسز گرین ہوں گے۔
سینئر ترین جج نے کہاسب سے اہم کام ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار ہے، جوڈیشل کمیشن کے پاس رولز کا معاملہ زیر التوا ہے، دیکھنا ہے جج کو تعینات کیسے کرنا ہے، کیونکہ ایک جج نے 20سال سسٹم میں رہنا ہوتا ہے، ایک جج سسٹم بیٹھا سکتا ہے اور اٹھا بھی سکتا ہے، پاکستان میں پورا کمرشل کوریڈور بننا چاہیے، ریونیو کے کیسز اور اکانومی کے معاملات کمرشل کورٹ میں ہی دیکھے جاتے ہیں،جسٹس منصور نے تقریر کے اختتام پر فیض احمد فیض کا یہ شعر بھی پڑھا،مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے ؟؟،منصف ہوتو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تار ڑ نے کہا حکومت انسانی حقوق کی پاسداری کرے گی ،آزادی اظہار رائے میرے دل کے قریب اور حکومت کی ترجیح ہے، سوشل میڈیا پرپالیسی بنا رہے ہیں،لاپتہ افراد کا معاملہ دبا نہیں رہنا چاہیے، معاملے پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا رکن ہوں،سیاسی قوتوں سے بھی مسئلے پر بات کی گئی، تمام مسائل کو مذاکرات کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے،اعظم نذیر تارڑ نے کہاانصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،40سال سے دہشت گردی کا سامنا ہے،ڈیجیٹل رائٹس و قابل اعتراض مواد کے معاملے پر بہتری جلد آئےگی، چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا۔
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہا گیا 2024کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،کہتی ہوں2018میں جتنی دھاندلی ہوئی 2024 میں اتنی نہیں ہوئی ، افسوس کی بات ہے کسی جمہوری وزیراعظم نے 5سال مکمل نہیں کیے مگر 18ویں ترمیم کے بعد ملک میں جمہوریت رہی ،14سال ہونے کو ہیں کبھی آمریت نہیں آئی،ہائبرڈ رولز کا آغاز 2014کے دھرنے سے ہوا ۔
یو کے کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطاب میں کہا پاکستان میں 8فروری کو بڑی تعداد میں شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا ،پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ سروس کی بندش تھی ،نئی حکومت بن چکی ،حکومت کو چاہیے شہریوں کےلئے مساوات کےساتھ پالیسیاںبنائیں۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں احتجاج پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ،پاکستان کی انتخابی تاریخ بری طرح داغدار ہے ،سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو سپریم کورٹ کی جانب سے برقرار رکھنا بہت اچھا ہے۔
ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا منتخب ایوان سب سے کمزور ادارہ ہے ،سب سے زیادہ اور پہلے تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے،آپ ذمہ داری دے رہے ہیں مگر اتھارٹی نہیں دی جارہی ،آٹا بحران کی ذمہ داری پارلیمان پر نہیںڈالی جا سکتی ،پارلیمان میں آواز اٹھا سکتا ہوں مسائل کا ذمہ دار میں نہیں حکومت ہے ،منتخب نمائندے سائل بن کر بیٹھے ہیں ،کمشنر کا دفتر ہو یا وفاقی سیکرٹری کا دفتر ہو ، پارلیمانی جمہوریت ایم این اے بنانے کا نام نہیں۔
سابق وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا پچھلے کچھ عرصے میں ایسی قانون سازی ہوئی جس کو پڑھنے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا تھا،بل آتا ،بس سٹیپ ہوتا اور منظور ہو جاتا تھا ایسی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے،2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا مگر میں نے دیکھا پولنگ سٹیشنز پر لوگوں نے ووٹ ڈالنے والوں کوپی ٹی آئی امیدواروں کے نشانوں سے آگاہی دی، کبھی باتیں سننے کو ملتی ہیں عدلیہ حکومتی پالیسیوں میں مداخلت کرتی ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















