جسٹس بابر ستار آڈیو لیکس سے کیس الگ ہو جائیں:4 اداروں کی متفرق درخواست

اسلام آباد: آڈیو لیکس کیس میں 4 اداروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے اختلافی فیصلے سے بچنے کے لیے بشری اور نجم الثاقب کی درخواستوں پر سماعت کرنے والےجسٹس بابر ستار کیس سے الگ ہو جائیں اور مقدمے کی سماعت وہی بنچ آگے بڑھائے جو پہلے اسی نوعیت کی دوسری درخواست پر 2021 میں فیصلہ کرچکا ہے۔


پیمرا ، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی 2021 میں اسی نوعیت کے ایک دوسرے کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں اب اختلافی فیصلے سے بچنے کے لیے اور انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے بشری اور نجم الثاقب کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے جسٹس بابر ستار مقدمے سے الگ ہو جائیں ۔


عدالت سے استدعا کی گئی نہ صرف جسٹس بابر ستار مقدمے کو سننے سے انکار کردیں بلکہ اسی نوعیت کی درخواست پر فیصلہ کرنے والا دوسرا بنچ مقدمے کی کارروائی بھی آگے بڑھائے ۔