عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی

لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قراردےدیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاعدت پوری ہونے سے پہلے شادی کرنا 2بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے،شریعت کے مطابق ایک شخص 2سگی بہنوں کوبیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، علما متفق ہیں پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل بہن سے شادی نہیں ہوسکتی۔

فیصلے میں کہا گیاپہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے شادی ختم کرے۔