پاک بھارت تجارت کےلئے کوئی بیک ڈورمذاکرات نہیں ہورہے،دفتر خارجہ نے واضح کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاک بھارت تجارت کےلئے کوئی بیک ڈورمذاکرات نہیں ہورہے،دفتر خارجہ نے واضح کردیا۔

ترجمان ممتاز ہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاپاک بھارتی تجارتی پالیسی میں تبدیلی کی فی الحال کوئی خبرنہیں اور کسی فرد کوبھارت سے تعلقات کیلئے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی،جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، پاکستان ،ایران کا کشمیر ،غزہ پر یکساں موقف ہے، بھارت کی طرف سے کشمیر پر قبضے کے بیانات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، بھارت کو ابہام پھیلانے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا پاکستان امریکہ کی انسانی حقوق رپورٹ کو مستردکرچکا ، بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رپورٹ کی تیاری میں موزوں طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، بھارت میں مسلمانوں کےخلاف حملے بڑھے،دفتر خارجہ نے کہابیلسٹک میزائل پرزہ جات کی کمپنیوں پر پابندیوں کے معاملے پرامریکہ کواپنی تشویش سے آگاہ کردیا،سمجھتے ہیں ایکسپورٹ کنٹرول سیاسی ہوچکی ۔

پاک ایران سربراہوں کی ملاقات میں علاقائی امورزیربحث آئے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں،ایرانی صدرکے دورے میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ زیر غور آیا، مشترکہ اعلامیے میں بھی عکاسی کی گئی، پاکستان ،ایران کے درمیان توانائی پر تعاون موجودہے،اپنی ضروریات پر امریکہ سے بھی رابطے میں ہیں،ممتا ز زہر ابلوچ نے کہاپاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔