پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکاآخری میچ کل کھیلاجائیگا

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاآخری میچ کل ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج کامیچ جیتنا ضروری ہے ،اگر پاکستان یہ میچ جیتتاہے توسیریز2-2سے برابرہوجائیگی ۔ نیوزی لینڈ کی کامیابی یاکسی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کوہوم سیریزمیں شکست کاسامنا کرناپڑے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے زیر کیا ،تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھی اسی مارجن سے کامیابی سمیٹی۔ جبکہ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔