اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)افغانستان پاکستان میں حملوں کامنصوبہ ساز،گرفتار دہشتگرد نے ہوشربا انکشافات کردئیے۔
گرفتار دہشتگرد حبیب نے پاکستان میں دہشتگرکارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاپشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی،حملے کےلئے 2بندوں کو راکٹ لانچر، گرنیڈ ،اسلحہ فراہم کیا گیا،افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد دی، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا،2ساتھی مارے گئے اور میں زخمی ہو گیا،گرفتاری کے بعد احساس ہوا حملے کےلئے ورغلایا گیا جو بہت بڑی غلطی تھی۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبر میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور حاجی گل عرف زرقاوی بھی شامل ہیں ،آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا،اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیا۔
خیبر میں آپریشن،3دہشتگرد ہلاک،افغانستان حملوں کامنصوبہ ساز،گرفتار حبیب کااعتراف
















