روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ

کراچی:(بیورورپورٹ)روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع،سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

مرکزی بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ ہے، مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 ہوچکی۔

ستمبر 2020 سے اوور سیز پاکستانیوں کےلئے شروع کی گئی سکیم میں 44 مہینوں میں اوسطاً ماہانہ 15 ہزار 450 کھاتے کھولے گئے،مارچ کے دوران روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع ،ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکالے گئے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔