لاہور:( اپنے رپورٹر سے،خبر نگار) ”اپنی چھت اپنا گھر“پراجیکٹ ،لاہور سمیت 5بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دےدی گئی۔
کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاوسنگ سکیم کیلئے شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی، وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاون پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نوازنے اپنی چھت اپنا گھرپراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے اورکم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دےدیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاوسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور و دیگر حکام بھی موجود تھے۔
دوسری جانب لاہور میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کے منہ کھول دیئے گئے،6سال کے طویل عرصے بعد لاہور کے مکمل بحالی پلان کی تیاری کر لی گئی،پنجاب کا 22ارب کی لاگت سے بحالی پلان اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، قومی حلقوں کےلئے 10ارب کے فنڈز پنجاب حکومت جاری کرے گی، 12ارب کی لاگت سے صوبائی حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون تیار کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیسپاک ماہرین کو منصوبوں میں شامل کر لیا گیا،ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کو3ماہ میں سکیمیں مکمل کرانے کا ٹاسک مل گیا ،رافعہ حیدر نے کہا تمام پی سی ون نیسپاک کو جانچ پڑتال کیلئے جمع کرائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور بحالی پلان مسائل کم کرنے میں اہم قدم ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















