کراچی:(بیورورپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی اونچی اڑان،پہلی بار72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
اچھے مالیاتی نتائج، شرح سود میں ممکنہ کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نئی بلند سطح پر جاپہنچا،غیرملکیوں کی سیمنٹ بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، اختتام پر انڈیکس692پوائنٹس بڑھ کر 72051 پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق5 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا بھاو 278 روپے 38 پیسے رہا،علاوہ ازیںسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔
سٹاک مارکیٹ ،انڈیکس کی اونچی اڑان،پہلی بار72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور


















