پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ”گلابی چاند “کانظارہ

اسلام آباد،لندن،سڈنی:(بیورورپورٹ ،مشرق نیوز)پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گلابی چاند (پنک مون)کانظارہ دیکھا گیا،رواں سال کا مکمل اور گلابی چاند دنیا کے مختلف حصوں میں نظر آیا۔

پنک مون امریکی وقت کے مطابق شام 7بج کر49 منٹ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بجکر 49 منٹ پر ہوا، برطانیہ ، آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی پنک مون دیکھا گیا۔

گلابی چاندکے دوران افق پر سیارے مریخ اور زحل بھی دکھائی دئیے،ماہرین کے مطابق گلابی چاند دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔