پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، عالمی تنہائی سے نکل رہے ہیں :اسحاق ڈار

لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرز نے کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ (ن) کی اوورسیز قیادت نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانفرنس کی میزبانی سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کی۔اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے زوم میٹنگ بھی ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز چائنہ کے صدر حاجی فدا حسین ، سینئر نائب صدر جاوید شبیر ، جنرل سیکرٹری غلام ربانی خاں انفارمیشن سیکرٹری کاشف امین کے ساتھ ساتھ 35 ممالک یورپ ، امریکہ، برطانیہ، میڈل ایسٹ، افریقہ ، اور دنیا بھر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی، جس کی قیادت بیرسٹر امجد ملک نے کی۔ مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس کا باقاعدہ آغاز جاپان سے کوآرڈی نیٹر حافظ مہر شمس کی جانب سے تلاوت قرآن پاک اور امریکہ سے چوہدری شعبان کی جانب سے نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنےاستقبالیہ میں کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔ مسلم لیگ ن نے منشور کمیٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے جو سفارشات حکومت کو لکھ کر دی تھیں ان پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشاللہ بہت جلد ایک ایک کر کے قانون کا حصہ بنیں گی۔کانفرنس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن انٹرنیشنل ا?فئیرز کے صدر اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں نوزائیدہ حکومت کی کارکردگی بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم، عوام کی خصوصی دعاﺅں اور قائد نواز شریف صاحب کے ویڑن کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا ، پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا اب میرے پاس خارجی امور کی ذمہ داریاں ہیں اور میں ہمہ وقت وزیر اعظم کے ساتھ ہوتا ہوں لیکن اس کے باوجود میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بطور صدر مسلم لیگ (ن) اوورسیز آپ لوگوں کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپکے خیالات سے بھی آگاہ رہوں۔ انہیں نے کہا کہ آج کی کانفرنس کیلئے میں نے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے کہا تھا کہ میری اوورسیز پاکستانیوں سے جلد ملاقات کا اہتمام کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدور جن میں امریکہ سے راحیل ڈار (صدر)، سعودی عرب سے شیخ سعید احمد (صدر)،برطانیہ سے زبیر گل (صدر)، راشد ہاشمی، چوہدری عنصر محمود ( صدر لیگل ونگ) ، جرمنی سے رانا لیاقت علی (صدر)، جاپان سے ملک نور اعوان (صدر)، چلی سے چوہدری ضیاءالحق (صدر)، کینیڈا سے سہیل وڑائچ (صدر) ، متحدہ عرب امارات سے محمد غوث قادری ( صدر)، ساو?تھ افریقہ سے اشفاق انور، چین سے کو آرڈینیٹر ارسلان حفیظ ، حاجی فدا حسین (صدر) ، سیکرٹری غلام ربانی ، کویت سے چئیرمین عرفان ناگرہ، بیلجیئم سے حاجی پرویز اقبال (صدر)، آسٹریلیا سے ڈاکٹر ابو الفضل ( صدر)، ہالینڈ سے پرویز سندھیلہ (صدر)، سویڈن سے شیخ سعید ( صدر)، سپین سے راجہ اسد حسین ( صدر)، اٹلی سے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان، سینئر نائب صدر ظہیر احمد، اور مینارٹی ونگ کے صدر شہباز بھٹی، فرانس سے میاں محمد حنیف (صدر)، طلعت چوہان، وسیم شیخ ، راجہ محمد علی، عمان سے علی فضل (صدر)، بحرین سے چوہدری رفاقت حسین (صدر) اور ندیم یعقوب جنرل سیکرٹری، آسٹریا سے چوہدری شرافت علی (صدر)، سوئیٹزرلینڈ سے چوہدری عالم زیب خان (صدر)، آئرلینڈ سے احسن چٹھہ (صدر)، یونان سے چوہدری اعجاز احمد (صدر)، ناروے سے شاہد تنویر (صدر) اور سرپرست اعلی نذیر بٹ ، ہانگ کانگ سے چوہدری محمد اشرف جنرل سیکرٹری اور کولون کے صدر عمران خان، ساﺅتھ کوریا سے راجہ عامر اقبال (صدر)، اور سیکرٹری ڈاکٹر صابر حسین ، ڈنمارک سے مرزا رحمت اللہ بیگ (صدر)، زمبابوے سے تصدق حسین بٹ (صدر)، پرتگال سے شمع بٹ (صدر)، ملائشیا سے مہر نثار (صدر)اور تھائی لینڈ ، آصف مجید (صدر) نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چیپٹر کوآرڈینیٹرز اور ہیڈ آف ونگز جن میں خواتین، تجارت، سوشل میڈیا، یوتھ ، اقلیتی اور لیگل ونگ کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی اور خیر مقدمی کلمات پیش کئے۔ شرکاءکانفرنس نے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بننے اور ایک بار پھر سینٹ آف پاکستان کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانفرنس کے مندوبین نے مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی جس میں زیادہ تر شکایات مقامی سفارتخانوں سے متعلقہ تھیں۔ اس کے علاوہ اوورسیز مسلم لیگ (ن) کے مختلف چیپٹرز کی طرف سے ایک بار پھر زور و شور سے پارٹی قیادت کی توجہ اس جانب دلائی کہ حکومت جلد سے جلد ان کے نمائندوں کو کسی نا کسی سطح پر حکومت کا حصہ بنائے اور اوورسیز کنونشن مقرر کرے۔ سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر نے شرکاءکو اوورسیز کی بابت منشور سفارشات بارے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 رکنی اقدامات کا پیکیج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاﺅنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاﺅنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ سکیموں میں 10 فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت سکیم، آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراءاور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئیے جائیں گے۔کانفرنس میں مختلف عہدیداران کی جانب سے بیش قیمت تجاویز بھی پیش کی گئیں جن میں اضلاع کی سطح پر مختلف سکولز کی مرمت، پبلک پارکس میں شجرکاری و سہولیات اور ماڈل پولیس سٹیشن جیسے ورکنگ ٹارگٹس۔ اسکے علاوہ کانفرنس میں یہ بھی کیا گیا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب مختلف ممالک میں سرمایہ کاری، ماحولیات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے اعزازی قونصلر یا نمائندہ مقرر کرے جو مکمل طور پر رضاکارانہ بنیادوں پر ہوں تاکہ انکی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ آخر میں چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے تمام شرکاءکانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد دعا ہوئی اور باقاعدہ طور پر کانفرنس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ شرکاءنے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔