صارفین کو درپیش مشکلات ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو

لاہور (خبرنگار) لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی، اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈی جی ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ہما چیمہ، ڈی جی امپلی منٹیشن طارق عثمان، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرٹی اینڈجی ظفر اقبال، چیف انجینئر پی ایم یو طاہر میو اور چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا جبکہ کسٹمرسروسز اور ریونیو سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ملازمین کی سیفٹی اور ویلفیئر سے متعلق کئے جانیوالے اقداما ت کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے متعلقہ حکام کا ہدایت دی کہ صارفین کو درپیش مشکلات کا فوری حل کیلئے اقدامات کئے جائیں، خاص طور پر اے ایم آئی میٹرز اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ گرمی میں اضافے سے قبل ہی مینٹی ٹینس کاکام مکمل کرلیا جائے تاکہ شدید گرم موسم میں شیٹ ڈا¶ن کم سے کم کی جائے۔دوسری طرف وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 264 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 110 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانیوالے کنکشن میں 10 کمرشل، 1 زرعی،1 انڈسٹریل اور 252 ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشن منقطع کرکے انکو ایک لاکھ 77 ہزار 493 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 58 لاکھ 77 ہزار 373 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔دریں اثناءانسداد بجلی چوری مہم کو 218 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 73 ہزار 979 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 71 ہزار 279 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 29 ہزار 969 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 95 لاکھ 79 ہزار 815 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب34 کروڑ 84 لاکھ ایک ہزار 959 روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔علاوہ ازیں لیسکوچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 205 ویں روز 106 نادہندگان سے 5.15 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔