دو پاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دوحہ (مشرق نیوز) پاکستان کے دو بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ دوحہ میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 14 سالہ عبداللہ زمان کوارٹر فائنل میں جب کہ ان کے چھوٹے بھائی 8 سالہ ریان زمان انڈر 11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ عبداللہ زمان امریکی کھلاڑی اویک گھوش کو سٹریٹ گیمز میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے، ان کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ چھ اور گیارہ چھ رہا۔ انڈر 11 کیٹیگری میں ریان زمان نے کوارٹر فائنل میں مصر کے پلیئر کو 1-3 گیمز سے شکست دی۔ ریان زمان کی کامیابی کا سکور نو گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ چھ اور گیارہ نو رہا، دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے ہیں۔