قصور:نواحی گاﺅں ورن کا سیوریج نظام ٹھپ،ہر طرف گندے پانی کا راج

قصور:(بیورو رپورٹ)گاﺅں ورن میں سیوریج کا مناسب انتظام نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا،نکاسی آب نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی جمع ہو گیا ، ڈینگی سمیت وبائی امرض پھوٹ پڑے، علاقہ مکینوں نے ایم این اے، ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر سیوریج کے پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ مکین موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

نواحی گاﺅں ورن میں سیوریج کے پانی کانکاس نہ ہونے کے باعث گاﺅں میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں جو مچھر اور مکھیوں کی افزائش کا باعث بن رہے ہیں ، بدبو اور تعفن کے علاوہ علاقہ بھر میں ملیریا،ڈینگی سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں سے بارہا مرتبہ اس مسئلے کے حل کیلئے گزارشات کر چکے ہیں مگر ان کی طرف سے صرف وعدوں کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ،یہاں ایک نہری نالا ہے جس میں ہر 8 دن بعد 72 گھنٹے نہری پانی بھی چلتا ہے اس دوران سیوریج کا پانی اس نالے میں نہیں جاتا جس کے باعث گاﺅں میں جگہ جگہ سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ لگ جاتے ہیں، اس کے علاوہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں،علاقہ مکینوں نے ایم این اے، ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر سیوریج کے پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ مکین موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔