بہاولنگر:(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت روڈ حادثات کی روک تھام کےلئے قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں گذشتہ اجلاس میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے ضلع میں حادثات کا باعث بننے والی شاہرات اور وجوہات سمیت حفاظتی اقدامات کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہور حسین ،اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ایکسیئن ہائی ویز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122، ٹریفک پولیس ، سول ڈیفنس آفیسرز اور متعلقہ محکموں کے افسرونے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہاٹریفک نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، روڈز پر رکشوں، گاڑیوں کی پارکنگ کو منظم بنایا جائے گا،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے، ون وے کی خلاف ورزی، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاو¿ن مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹریفک نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائےگا: ذوالفقار احمد
















