ننکانہ صاحب :( نصر اقبال) مہنگی اشیاءضروریہ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے 1436 دکانداروں کو 24 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چودھری ارشد نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کےلئے ضلع بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں موجود ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا رہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے ابتک 39 ہزار 1 سو 93 مقامات کو چیک کیا ، دوران چیکنگ 1436 افراد مہنگی اشیاءفروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا مہنگی اشیاءضروریہ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے 1436 دکانداروں کو 24 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ایک دکاندار کے خلاف پرچہ بھی درج کروایا گیا ہے، اشیاءضروریہ کی مہنگے داموں فروختگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اشیاءضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
مہنگی اشیاءفروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکایات درج کرانا شہریوں کی ذمہ داری ہے ، شہری مقررہ کردہ نرخوں سے زائد اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف قیمت ایپ یا میرے دفتر میں شکایت لازمی درج کرائیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی شکایت پر بروقت ریسپاننڈ کو یقینی بنا رہی ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















