مرغی کی اڑان،800روپے کلو فروخت،انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود

نارنگ منڈی:(وقاص علی)مرغی کا گوشت 800 روپے عبور کرگیا،سرمایہ داروں نے فروخت روک کر مرغی مزید موٹی تازہ کردی ، معمول کے مطابق جاری بھاری بھرکم مرغی 800 سے 850 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہی ہے، انتظامیہ مزے سے صورتحال انجوائے کرنے میں مصروف ہے، غریب کسان کی گندم 80 روپے کلو جبکہ سرمایہ دار کی مرغی 800 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔

شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیاہے جس طرح روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے کی زبردستی فروخت کرائی جا رہی ہے اسی طرح سبزی دالوں پھل اور گوشت سمیت ضروریات زندگی کی دیگر چیزیں بھی سستی کی جائیں تاکہ غریب عوام دو وقت کاکھانا آسانی سے کھاسکے، نارنگ منڈی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، انتظامی افسران ایک دو جگہ پر فوٹو سیشن کرکے واپس دفتروں میں چلے جاتے ہیں، اور اعلیٰ حکام کو سب اچھا ہے کی رپورٹ جاری کر دی جاتی ہے جبکہ زمینی حقائق اسکے برعکس ہوتے ہیں۔