اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دوران اجلاس بجلی کابریک ڈاﺅن،ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اور اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کے دوران ایوان کی لائٹ اچانک بند ہونے سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا اور تمام مائیک بند ہوگئے۔
کچھ ہی دیر بعد بجلی دوبارہ سے بحال ہوگئی، بجلی بریک ڈاون پر اراکین نے لوڈ شیڈنگ نامنظورکے نعرے لگائے۔
دوران اجلاس بجلی کابریک ڈاﺅن،ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا


















