لاہور ،اسلام آباد:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر ہاوس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں کیں
۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
مریم نواز نے کہا پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے، ایران کےساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایرانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے،ایف ایم ڈی زونز کے قیام ، حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں،پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ایرانی عوام کی خوشحالی و امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ،ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو سراہا۔
ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام پر اجلاس ہوا،مریم نواز نے پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دےدی، پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ وتحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی،صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے،ڈی جی بھی تعینات ہوگا، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہوگا،انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر سپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی، انفورسمنٹ اتھارٹی کو پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف کارروائی کے اختیارات ہوں گے،تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کی زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر پولیس سٹیشن اور سپیشل فورس قائم کی جائے گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















