کوئٹہ:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ نے کہا ہے لاپتہ افراد صوبے کاسب سے بڑا مسئلہ ہے،مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے، خاموش نہیں رہوں گا، زیرالتوا کیسزجلد نمٹائیں گے۔
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے کہا اپنے دور میں تعطل کا شکار کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا،صوبے کے نوجوان لاپتہ ہوتے ہیں اور خاندان کوعلم تک نہیں ہوتا، غیرت کے نام پر بےگناہ افراد کو مارا جاتا ہے،بلوچستان کے مسائل پر خاموش نہیں رہونگا، نصیر آباد میں غیرت کے نام پر جھوٹے الزامات میں 300 خواتین کو قتل کیا گیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاقلات کی تحصیل منگوچر میں سڑک کنارے 20 غیر مکمل بلڈنگز کھڑے ملے، 2014 کے بعد کام نہیں ہوا تقریباً 2 ارب کا خرچہ آیا ، چمن ماسٹر پلان پراجیکٹ ایک ارب 79 کروڈ روپے خرچ ہوئے ، ماسٹر پلان میں550 دکانیں، کولڈ سٹوریج، ویر ہاوسز، بس اڈہ، ٹرک اڈہ اور انٹرنیشنل طرض کی سبزی منڈی ہے،کام رک گیا،کسی کی ذاتی ملکیت نہیں عوام کا پیسہ ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایک مہینے میں منصوبوں پر عملدرآمد کرائیں،10 دن بعد چمن ،15 روزبعد منگوچر کا دورہ کرونگا مجھے دونوں منصوبوں پر عملدرآمد ہوتا نظر آنا چاہئے،ملکی مسائل کے حل کیلئے کبھی بھی غفلت کا مرتکب نہیں ہونگا۔
لاپتہ افراد سب سے بڑا مسئلہ ،مسخ شدہ لاشیں ملتیں، خاموش نہیں رہوں گا،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

















