نشہ کرنیوالوں کیلئے جیلوں کی بجائے ترک منشیات کے سینٹرز کو فعال کرنا ہوگا :جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی اصلاح کیلئے جیلوں کے بجائے ترکِ منشیات کے سینٹرز کو فعال کرنا ہوگا ۔وہ اسلام آباد میں جسٹس پراجیکٹ فار پبلک کی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔جسٹس پراجیکٹ فار پبلک کی جانب سے ہیلتھ اینڈ ہیومن رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عام طور پر منشیات فروخت کرنے والوں کے مقدمات عدالتوں میں آتے ہیں ،قانون منشیات کے حوالے سے تین کیٹیگریز کی تفریق نہیں کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ منشیات استعمال کرنے والوں کے والدین انہیں جیلوں میں اصلاح کیلئے بھیجنا چاہتے ہیں تاہم جیلوں کی بجائے اصلاح کیلئے سینٹرز کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔