ایک اور ریکارڈ، سٹاک میں71 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال

کراچی (بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانسٹ سٹا ک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے،واضح رہے سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی ادھر تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا جبکہ کرنسی ڈیلر کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 80 پیسے کا ہوگیا دوسری جانب سونے کی قیمت میں بڑی کمی,قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی،جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوکر 248700 روپے گاہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت3021 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا30 ڈالر کے کمی سے2381 ڈالرفی اونس ہوگی۔