کابل سے دراندازی ، پاکستان پر حملہ آورایک اور افغان دہشتگرد بے نقاب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )کابل سے دراندازی ، پاکستان پر حملہ آورایک اور افغان دہشتگرد بے نقاب ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں 7 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں ایک افغان باشندہ نکلا ،شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ،دہشتگردافغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کی واحد وجہ افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی ہے، افغان طالبان نے وعدے کئے مگر کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کوئی مثبت پیشرفت نہیں دکھائی،دہشتگردوں کے تمام ٹھکانوں کا علم ہونے کے باوجود افغان طالبان کارروائی میں ناکام رہے، ماضی میں بھی افغان سر زمین سے دہشتگردوں نے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی ،کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد قاری امجد، حافظ گلبہادر افغان سرزمین پر افغان طالبان کے زیر سایہ موجود ہیں، افغان حکومت دہشتگردوں کو مسلح بلکہ شہریوں کو بھی پاکستان پر حملے کیلئے استعمال کررہی ہے،افغان دہشتگرد ملک الدین مصباح کی ہلاکت واضح ثبوت ہے پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کرنے کےلئے اب براہ راست افغان شہری ملوث ہو رہے ہیں جو تشویش ناک پہلو ہے۔