کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میںغیرملکیوں پر حملے کے 3 مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعون کی مدعیت میں درج میں انسداد دہشتگردی و دیگر دفعات شامل ہیں،ہلاک دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ و سہولت کاروں کو بھی نامزد کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا مقدمہ خودکش حملے کا درج ہوا، دوسرا مقدمہ دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے اورتیسرا دھماکہ خیز مواد کا درج ہوا،متن میں کہا گیا حملے میں 3 گاڑیوں، سوزوکی پک اپ اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا، موقع سے ہلاک دہشتگردوں کی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لی، فائرنگ سے ہلاک ہونےوالے دہشتگرد کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب زخمی سکیورٹی گارڈ نے پولیس کی جانب سے حملہ ناکام بنانے کا کریڈٹ لینے کاپول کھول دیا،ویڈیو بیان میںزخمی سکیورٹی گارڈ نگر خان نے کہاپولیس کے پہنچنے سے پہلے دہشتگرد ہماری گولیوں کا نشانہ بن چکے تھے،پولیس 10سے 12منٹ لیٹ پہنچی،پولیس نے بھی فائرنگ کی مگر دہشتگرد ہماری گولیوں کانشانہ بنا۔
نگر خان نے کہا گاڑی میں صبح حسب معمول جا رہے تھے ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، مجھے شک ہوا حملہ کرے گا تو میں نے فائرنگ کردی اسی دوران بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،کارروائی کی کی تو چھپے دہشتگرد نے بھی فائرنگ کردی، فائرنگ سے میں اور نور زخمی ہوگئے، پیچھے گاڑی میں موجود ساتھیوں نے بھی دہشتگردپر گولیاں برسائیں۔
کراچی ،غیرملکیوں پر حملے کے 3 مقدمات درج،پولیس لیٹ پہنچی،دہشتگرد کو ہم نے مارا،سکیورٹی گارڈ
















