اسلام آباد: (بیورورپورٹ)گاڑی بم پروف نہیں تھی،چینی انجینئرز پر حملے میں سکیورٹی غفلت ثابت،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی،کمانڈنٹ ایس ایس یو نے انکوائری کمیٹی کے سامنے ذمے داری نہ لینے کو تسلیم کیا ، ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پراجیکٹ اور کمانڈنٹ سپیشل سکیورٹی یونٹ سکیورٹی لیپس کے ذمے دار ہیں،ایس او پیز کے مطابق گاڑی بلٹ ،بم پروف ہونی چاہیے، قافلے کی نقل و حرکت اطلاع 25 مارچ کو روایتی میل کے ذریعے دی گئی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاقافلے کی نقل و حرکت اطلاع 7 دن پہلے دی جانی چاہیے تھی، ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے صرف ڈی پی او اپر کوہستان کو اطلاع دی ،واپڈا نے انٹر سٹی موومنٹ کی پیشگی منظوری بھی نہیں لی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ڈی پی او اپر کوہستان کو 24 مارچ کو واٹس ایپ پر قافلے کی معلومات ملیں انہوں نے کمانڈنٹ سپیشل سکیورٹی یونٹ کو آگاہ نہیں کیا، ڈپی پی او اپر کوہستان نے صرف ڈی پی او لوئر کوہستان کو آگاہی دی،ڈی پی او اپر کوہستان فارن نیشنلز سکیورٹی ڈیش بورڈ سے واقف نہیں تھے، غیرملکیوں کی سکیورٹی سپیشل سکیورٹی یونٹ لیڈ کرتی ہے، واپڈا نے اپنے سکیورٹی گارڈز، ایف سی اور گلگت سکاو¿ٹس کے ذریعے سکیورٹی دی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کی لاگت کا ایک فیصد سکیورٹی کےلئے مختص کرنا ہوتا ہے، واپڈا نے سکیورٹی کےلئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کےساتھ معاہدہ نہیں کیا، سکیورٹی کےلئے رقم مختص کرنے کے معاملے سے واپڈا ،ایس ایس یو کے درمیان عدم تعاون کی فضا قائم ہوئی۔
سانحہ بشام،گاڑی بم پروف نہیں تھی،چینی انجینئرز پر حملے میں سکیورٹی غفلت ثابت

















