اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ،کراچی:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)قومی وصوبائی اسمبلی کے 21حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا۔
قومی 6، پنجاب 12،خیبر پختونخوا2، سندھ ایک، بلوچستان اسمبلی کی 2نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں متعدد امیدوار مدمقابل ہیں۔
لاہور میںقومی ایک،صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں این اے 119،پی پی 147،پی پی 149، پی پی 158 ،پی پی 164 شامل ہیں،علی پرویز ،شہزاد فاروق ،شعیب صدیقی ،قیصر شہزاد ،راشد منہاس ،ایم یوسف ،چودھری نواز اور مونس الٰہی سمیت متعدد امیدواروں میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔
پولنگ صبح 8سے شروع ہوکرشام5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
دوسری جانب حکومتی اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔
سکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروسزمعطل رہیں گی،پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قومی وصوبائی اسمبلی کے 21حلقوں میں ضمنی انتخابات ،کانٹے کامقابلہ
















