کے پی میں بارشوں سے تباہی،مزید 15 افراد جاں بحق،12زخمی

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں بارشوں سے تباہی،مزید 15 افراد جاں بحق،12زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مردان 4، ضلع خیبر 3، مہمند 2، مالاکنڈ اور باجوڑ میں 2 اموات ریکارڈ کی گئیں،دیر بالا میں شادی میں پیدل جانے والا خاندان شدید بارش میں پھنس گیا اور ٹھنڈ کے باعث 2 بچے جان کی بازی ہار گئے،لوئر دیر کے تالاش شمسی خان ندی میں ایک شخص برساتی پانی میں بہہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 12 اپریل سے اب تک بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی،33 بچے، 14 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں،صوبے میں سب سے زیادہ جانی نقصان دیر ،چترال لوئر میں ہوا ،مجموعی طور پر 2 ہزار875 مکانات کو نقصان پہنچا ۔