پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آوٹ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی ،ترکیہ کے چیفس آف جنرل سٹاف نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی اوردونوں نے اعزازات تقسیم کیے۔

اعزازی شمشیر پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر افسر نعمان عبدا للہ کو دی گئی ،صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر افسر عبداللہ جاوید کو ملا۔