واشنگٹن:(خواجہ فاروق)وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہاہے طویل بیل آوٹ پروگرام کے خواہاں ہیں،آئی ایم ایف قرض منظور ہوا تو این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کریں گے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اورنگزیب نے کہانئے پروگرام کےلئے آئی ایم ایف کےساتھ بات چیت جاری ہے، مشن اسلام آباد آئے گا تو ترجیحات ،اصولوں پر متفق ہوں گے،پاکستان کاپروگرام ہے،حجم پر بات کرنا قبل از وقت ہے ،قرض منظور ہوا تو این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کریں گے، 18 ویں ترمیم کے تناظر میں جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے کہااین ایف سی کے تحت بہت چیزیں صوبوں کو منتقل کی گئیں، معاملے پرصوبوں کےساتھ بات چیت کریں گے،صوبائی مارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں دیکھ رہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے چینی وزیر خزانہ لان فوان سے ملاقات میںسی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کےلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کاہے ،چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کے انتظامات یقینی بنائیں گے۔
اورنگزیب نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ وسیع و توسیعی پروگرام میں داخل ہو رہا اور چین کی حمایت کا منتظر ہے، دونوں ممالک کی جانب سے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایم ایف قرض منظور ہوا تو این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ


















