اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا،وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے،سرمایہ کاری بورڈ، ایف آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتیں سعودی وفد کے مابین مذاکرات میں طے شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں۔
شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان و مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کو مختلف شعبوں میں سعودی وفد کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ،پاکستان کی جانب سے منصوبوں کی پیشکش سے آگاہ کیا گیا۔
شرکا نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے دوست ممالک کے وفود کی آمد کو موجودہ حکومت کی سفارتی محاذ پر کامیابی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا، وزیر اعظم نے ہدایت دی تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کےساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دیں ،کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا جائے،سعودی سرمایہ کاری پر پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا،کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کریں گے۔
شہبازشریف نے کہاسعودی وفد کا وزیر خارجہ کی قیادت میں دورہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری اوردونوں ممالک کے درمیان تجارتی وسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بے حد مشکور ہیں ،ولی عہد کی خصوصی توجہ کی بدولت پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری و تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوا،منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کرونگا۔
وزیراعظم نے کہاسعودی وفد کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کیلئے تیاری پر وفاقی وزرا، ایف آئی ایف سی اور متعلقہ افسروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں،بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں،سعودی عرب کی جانب سے جلد معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جو خوش آئند امر ہے۔
شہباز شریف نے کہاعالمی اقتصادی فورم کے موقع پر آئندہ دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کے مزید مواقع کو حتمی شکل دی جائے گی،پاکستان ،سعودی عرب دیرینہ برادرانہ ممالک ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میںساتھ دیا،ملکی ترقی و خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے پر اقدامات کے جائزے پر اعلیٰ سطح اجلاس کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا،بجلی کی ٹرانسمیشن کے نئے منصوبوں، این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات و سفارشات پیش کی گئیں، وزیر اعظم نے تمام اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















