اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک اور بجلی بم تیار،سی پی اے نے ایک ماہ کیلئے قیمت2.94روپے بڑھانے کی درخواست دائر کردی۔
اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ،درخواست میں کہا گیا مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد ،کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی،مارچ میں نیوکلیئر سے 25.79 ،ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب لاگت آئی،نیپرا26اپریل کو سماعت کرےگا۔
2.94روپے یونٹ تک اضافے کاایک اور بجلی بم تیار


















