اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور سیکٹر کو معاشی خرابی کی وجہ قراردےدیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہابجلی شعبے میں نقصانات سب سے بڑا چیلنج ہے، ڈسکوز کے نقصانات 560 ارب سے زائد ہیں، ڈسکوز میں بیٹھے افسر، ملازمین بھی شعبے کی خرابی کا باعث ہیں، 20 فیصد ملازمین بجلی چوری، نا اہلی میں ملوث ہیں، ملک چوروں لٹیروں کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
اویس لغاری نے کہا کروڑوں کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، 3ہفتوں میں محکمے کی کمزوریوں کا جائزہ لیا، اصلاحات تیار کرلیں،افسر بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں مگر کسی بجلی چور کا لحاظ نہیں کریں گے، بجلی چوری کی روک تھام میں معاونت پر ایف آئی اے ،وزارت داخلہ کے مشکور ہیں۔
وزیر توانائی نے کہاملک بھر میں کنڈا سسٹم کا خاتمہ کریں گے اب بجلی چوروں پرکوئی رحم نہیں ہوگا،بجلی کمپنیوں کو چلانا حکومت کاکام نہیں، کمپنیاں فروخت ہونی ہیں،نقصانات میں چلنے والی ڈسکوز کی نجکاری ہر حال میں ہوگی، ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کے بورڈ کارکردگی پر جواب دہ ہوں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















