کراچی:(بیورورپورٹ)ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے شکست دےدی۔
270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری سکور کی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکےساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36 ویں اوور میں 156 رنز پر آوٹ ہوگئی،پاکستان کی طرف سے طوبیٰ حسن 25 رنز بناکر ٹاپ سکور رہیں۔
پہلا ون ڈے،ویسٹ انڈیز ویمنز کی پاکستان کو113 رنز سے شکست


















