اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے ترکیہ کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
آصف زرداری سے سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر پاچا جی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے کہادونوں اقوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ترکیہ کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت ترکیہ کے ترقیاتی تجربے سے مستفید ہوسکتا ہے۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطہ قائم کرنے کیلئے مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کی تجویز بھی دےدی،آصف علی زراری نے عوامی روابط کے مزید فروغ کیلئے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے بڑھانے پر زور دیا اور کہا پاکستان اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں ترک صدرکاخیرمقدم کرے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے صدر کی مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت نے ترکیہ کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دےدی

















