اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی بجلی صارفین کو اووربلنگ سے بچانے کےلئے متحرک،ملوث عملے کےخلاف ملک گیر کارروائی کا حکم دےدیا۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا اوور بلنگ میں ملوث بجلی کمپنیوں کا عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں،بجلی چوروں کےخلاف پورے ملک میں جاری کریک ڈاون بھی تیز کیا جائے، اوور بلنگ ،بجلی چوروں کےخلاف ایف آئی اے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے،بجلی چوری روکنے کےلئے بلوچستان اور کے پی کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی دیں گے۔
دریں اثنا وزیر داخلہ نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن ونگ کے افسروں پر مبنی خصوصی ٹیمیں تشکیل دےدیں، ایف آئی اے افسر ہربجلی کمپنی کی بلنگ اور بجلی چوری مانیٹرنگ کرےگا،تمام افسر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کےساتھ مشترکہ کارروائی کرینگے، ایف آئی اے افسر بجلی چوری ،اووربلنگ کی رپورٹ براہ است وزیرداخلہ کو دیں گے،افسروں کو اووربلنگ اوربجلی چوری میں ملوث عملے کےخلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔
اووربلنگ میں ملوث عملہ کسی رعایت کامستحق نہیں،ملک گیر کارروائی کی جائے،محسن نقوی

















