واشنگٹن: (خواجہ فاروق)وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہاہے اربوںڈالر قرض کے نئے معاہدے کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کاآغاز ہوگیا،2 بڑی عالمی معیشتوں کےساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں،امریکہ سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ،سی پیک کے ذریعے بھی بڑی سرمایہ کاری پروگرام پالیسی کا حصہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اورنگزیب نے کہاحکومت خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ،فہرست میں میں پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن سرفہرست ہے، آئندہ ماہ اچھی پیشرفت سامنے آئے گی،خواہش ہے جون کے آخر تک پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ حتمی شکل اختیار کر جائے۔
وزیر خزانہ نے کہااقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں معاونت کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کےساتھ کئی ارب ڈالر کے نئے قرض معاہدے پربات چیت کاآغازکردیا، تجارتی جنگ میں پاکستان کیلئے ویت نام جیسا کرداراداکرنے اورامریکہ کو اپنی برآمدات میں اضافے کرنے کااچھا موقع میسر ہے،پہلے سے موجود3ارب ڈالرمالیت کے سٹینڈبائی معاہدے کے تحت پروگرام ختم ہونے کے قریب ہے،معاہدے کی 1.1 بلین ڈالر کی حتمی قسط رواںماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے،مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک پروگرام پر بنیادی امورطے کرنے تک پہنچ جائیں گے۔
قبل ازیں معروف امریکی تھنک ٹینک”اٹلانٹک کونسل “کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہابین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ باہمی اعتماد کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں ،سر مایہ کاری کی شرح کو 15 فیصدکی سطح پرلانے کی کوشش کررہے ہیں،سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے سنگاپوراوردبئی کی طرح سوچ میں تبدیلی لاناہوگی،برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اربوں ڈالر قرض کے نئے معاہدے کیلئے IMFسے بات چیت شروع

















