کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ عید الفطر کی تعطیلات سے قبل پی ایس ایکس میں شروع ہونیوالا تاریخ ساز تیزی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے میں بھی تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے مطابق آج مسلسل دوسرے دن حصص بازار میں تیزی کے نتیجے میں 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔
حصص بازار میں منگل کے روز 100 انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71092 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیشرفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکاردز قائم ہو رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی تھی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
سٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور


















