کوئٹہ (مشرق نیوز) بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ سرفراز بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہو سکا، پارٹیوں میں شامل آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضا کر رہے ہیں۔
بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار
















