چوکی انچارج یوسف شہید بیگم کوٹ متحرک،اسلحہ سپلائی ناکام بنا دی
فیروز والہ: (نمائندہ خصوصی)ایس پی سٹی کی سربراہی میں چوکی یوسف شہید بیگم کورٹ شاہدرہ کے انچارج شہریار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ کیخلاف دبنگ کریک ڈاون کرتے ناجائز اسلحہ کی سپلائی ناکام بنادی۔
ایس پی سٹی کی ہدایت پر چوکی یوسف شہید بیگم کورٹ شاہدرہ کے انچارج شہریار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پابندی کے باوجود پیدل ہی اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے،ملزمان شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلحہ کی سپلائی کرتے،ملزمان کے قبضہ سے 4 رائفل 4 پسٹل درجنوں میگزین 442 گولیاں برآمد کرلی گئیں ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے گرفتار کیا ۔
گرفتار ملزمان میں ناصر اور عثمان شامل مقدمات درج کرلئے گئے ایس پی سٹی نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کاروائی پر انچارج چوکی بیگم کوٹ شہریار اور ٹیم کو شاباش دی ۔
اس موقع پر ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والے جیل جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر میں خوف وہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے آخر میں انچارج چوکی بیگم کوٹ شہریارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر علاقے چھوڑ دیں ورنہ ان پر زمین تنگ کردینگے
















