ننکانہ صاحب :گرانفروشوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو لاکھوں کے جرمانے


ننکانہ صاحب:(نصر اقبال) مہنگی اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں سے 6 لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عید کے تینوں روز پرائس چیکنگ کے لیے ضلع بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں موجود تھے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چودھری ارشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

چودھری ارشد نے کہاصوبائی رینکنگ میں چیکنگ کے سلسلہ میں ضلع ننکانہ صاحب پہلے نمبر پر موجود ہے، عید کے ایام میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے 8989 مقامات کو چیک کیا گیا، دوران چیکنگ 538 افراد مہنگی اشیاءفروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہامہنگی اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں سے 6 لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ، عید کے ایام میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ،اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اشیاءضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔