مریدکے(نمائندہ خصوصی )تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور ذمہ داران ناقابل معافی ہیں۔فوج کے خلاف مہم کھلم کھلا غداری ہے، نابالغ سوشل میڈیا ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور ملک دشمن قوتیں شکست سے ضرور دوچار ہوں گی۔
پارٹی کے مقامی دفتر میں صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رحمت خان وردگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ججز کا مداخلت بارے خط وکلاءتحریک کی تیاری کا منصوبہ معلوم ہوتا ہے اور جسٹس افتخار چوہدری کی تاریخ دہرانے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کھال پختہ کرنے کا منصوبہ زرعی ترقی کا باعث ہے۔ملک کا 65 فیصد طبقہ 'کسان' فوری توجہ کا منتظر ہے جسے سہولیات فراہم کرکے ملکی خوشحالی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ ایمنسٹی اسکیم شروع کرکے معیشت کا پاو¿ں پر کھڑا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ جلد کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں، اسے بلاوجہ جیل میں بند کرکے ہیرو نہ بنایا جائے۔ تحریک استقلال کے سربراہ نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اس لیے سیاسی جماعتیں باہمی اختلافات بھلا کر ملکی معاملات درست کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
نابالغ سوشل میڈیا ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، رحمت خان وردگ
















