اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے پہلی بار ایران اور اسرائیل کی براہ راست محاذ آرائی ہوئی ہے، جنگ پھیلی تو پاکستان پر بھی اثرات ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی،ایران نے صرف فوجی ٹارگٹس پر حملے کیے، شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، ایران کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرنا تھا، اسرائیل چاہے گا امریکہ جنگ میں ملوث ہو جائے،امریکی عوام کی رائے اسرائیل کےخلاف ہے، امریکی عوام بھی چاہتے ہیں غزہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔
سابق مندوب نے کہاخطے میں جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ، سعودی عرب یا کوئی اور ملک جنگ میں اضافہ نہیں چاہے گا، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہیے۔
جنگ پھیلی تو پاکستان پر بھی اثرات ہوں گے: ملیحہ لودھی

















