اسلام آباد: ( ) وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویتی ہم منصب شیخ محمد صباح السالم الصباح نے فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔
شیخ محمد صباح السالم الصباح نے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی وخوشحالی ، امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم کے خاتمے کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ پاک کویت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
شہبازشریف کو کویتی ہم منصب کا فون، تعاون کو فروغ دینے کا عزم
















