چاند نظر آگیا،پاکستان ،سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج ایک ساتھ عید

اسلا م آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،ریاض،دبئی:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر،مشرق نیوز)چاند نظر آگیا،پاکستان ،سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج ایک ساتھ عید منائی جائے گی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے کااعلان کیا۔

شہر شہر،قریہ قریہ نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوںگے ،ملکی ترقی وخوشحالی ،فلسطینیوں،کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،پلان تیار کرکے لاہور سمیت ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،ہزاروں اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے وقت کاتقاضہ ہے نفرت بھلا کر ایک ہوجائیں،عید کی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شریک کریں،مظلوم فلسطینیوں،کشمیریوں کی آزادی کیخلاف خصوصی دعا ئیں کریں،وقت کاتقاضہ ہے نفرت بھلا کر ایک ہوجائیں۔