9مئی،آرمی چیف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20افراد کی سزا معاف کردی،رہا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آرمی چیف نے سانحہ 9مئی میں ملوث 20افرا د کی سزا معافی کردی،سزائیں مکمل ہونے سے قبل رہا کردیا گیا،تمام افراد کو ملٹری کورٹس کی جانب سے 9مئی مقدمات میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کی ہدایت و انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے سزا معاف کردی،9سے 10ماہ کی سزا کاٹنے کے بعد 6اور 7اپریل کو رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والوں میں ادریس، نادرخان، لال شاہ، فیصل، حسن شاکر، انس، عبدالجبار،شہریار ذوالفقار، عبداللہ عزیز، عبدالستار، راشد علی، عمرشامل ہیں،تعلق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر، مردان سے ہے۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی 8،لاہور 3،گوجرانوالہ کے5مجرموں کو ایک ایک سال قید بامشقت دی گئی تھی،رہا ہونے والوں میں دیر 3اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے،رپورٹ میں کہا گیا کسی بھی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی بلکہ آرمی چیف نے عید سے قبل سزا میں رعایت دی۔