خصوصی بچوں کی مکمل دیکھ بھال ریاست کی ترجیح ہے: سہیل شوکت بٹ

لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ذہنی معذوری کا سامنا کرنے والے بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں عید تحائف بھی تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر کی خصوصی ہدایات پر ہم مشعل راہ فاو¿نڈیشن کے تعاون سے ذہنی معذوری کا سامنا کرنے والے بچوں کیلئے چمن کی عمارت میں سپیشل ہوسٹل، خصوصی واش رومز اور میس سمیت دیگر رہائشی سہولیات کا اضافہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ان معذور بچوں کو نارمل انسان کی طرح رکھنا ہم سب کا فرض ہے جس کیلئے انتھک محنت اور توجہ کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے حکومت اپنا بھر پور تعاون اور مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معذور بچوں کی مناسب دیکھ بھال، علاج معالجہ، صفائی ستھرائی اور غذائی ضروریات کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چمن کی تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، خصوصی بچوں کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ادارے کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے جا رہے ہیں۔