پاکپتن:(نامہ نگار) ریسکیو اہلکار نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ریسکیو کنٹرول روم پاکپتن میں 5 اپریل کو ایم سی ہائی سکول غلہ منڈی سے میڈیکل ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا بچی جو کلاس نہم کا امتحان دینے آئی ہے اسکی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔
ریسکیو کنٹرول روم پاکپتن نے فوراً نزدیکی پوائنٹ سے ایمبولینس کو روانہ کیا،ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو بچی کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر لو ہو گیا تھا۔
ریسکیو سٹاف نے موقع کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فوراً بچی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور کچھ دیر بعد بچی کی حالت سنبھل گئی اور وہ اپنا پیپر دوبارہ حل کرنے کے قابل ہو گئی۔
پاکپتن: ریسکیو اہلکار نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
















