پاکستانیوں کی اکثریت کاافطار کےساتھ کھانا کھانا پہلی ترجیح

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کی اکثریت کاافطار کےساتھ کھانا کھانا پہلی ترجیح،گیلپ نے سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے افطار کےساتھ رات کا کھانا کھانے میں سہولت ہوتی اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے،32 فیصد پاکستانیوں کے مطابق وہ افطار کے بعد دوبارہ رات کا کھانا کھاتے ہیں،افطار اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا رجحان دیہی علاقوں میں زیادہ نظرآیا، دیہاتوں میں 68 فیصد نے افطار اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا کہا جبکہ شہری علاقوں میں شرح 61 فیصد نظر آئی۔