اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) پاکستان نے عالمی مذاکرات کاروں پر واضح کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش میںکوئی فرق نہیں۔
طالبان حکومت کےخلاف عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں جاری بیک ڈور سفارتکاری سے واقف سفارتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو آگاہ کیا کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش دونوں ایک اور ملکر کام کررہے ہیں۔ دونوں کے درمیان فرق نہ کیا جائے، پاکستان امید کررہا ہے عالمی برادری کالعدم ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں پر صرف نظر نہیں کریگی۔
ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان چاہتا ہے بین الاقوامی ممالک کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرے کےساتھ وہی سلوک کریں جیسا داعش کے معاملے میں کرتے ہیں، پاکستان عالمی برادری کو باورکرانے کی کوشش کر رہا ہے افغانستان ایک بار پھر ”دہشت گردوں کا مرکز“ بنتا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع نے کہا خطے و دیگر ممالک کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کا مسئلہ سمجھنے سے دہشت گرد تنظیم کیخلاف درکار عالمی حمایت حاصل کرنا مشکل ہوجاتی ہے، پاکستانی حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی، داعش کے درمیان ممکنہ گٹھ جوڑ سے عالمی مذاکرات کاروں کو آگاہ کردیا۔
افغانستان پھر ”دہشت گردوں کا مرکز“ بنتا جا رہا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی، داعش میں کوئی فر ق نہیں: پاکستان

















